Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کا توسیعی خطبہ

ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کا توسیعی خطبہ


ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کینڈا میں مقیم معروف محقق، نقاد، شاعر اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر سید تقی عابدی نے ”اردو ادب اور تحریکِ آزادی“ کے موضوع پر آن لائن توسیعی خطبے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آزادی قدرت کی سب سے بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں ہی آزادی کی حقیقی قدر و منزلت سے آشنا ہوتی ہیں۔ انھوں نے شعر و ادب کے ذریعے آزادی کی تحریک میں روح پھونکنے والوں اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہئ زبان و ادبیاتِ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈاکٹر سید تقی عابدی کا شکریہ ادا کیا