Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

علامہ اقبال اور عالم اسلام کے موضوع پر سال رواں کی پہلی تقریب

علامہ اقبال اور عالم اسلام کے موضوع پر سال رواں کی پہلی تقریب


ادارہ تالیف وترجمہ میں منعقدہ تقریب میں مصر اور ایران کے اسکالرزکی شرکت اور خطاب
لاہور(پ۔ر)علامہ اقبال صرف پاکستان ہی کے نہیں پورے عالم اسلام بلکہ عالم انسانیت کے مفکرہیں ۔یہ بات ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ پروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے رواں برس پنجاب یونیورسٹی میں یوم اقبال کی مناسبت سے منعقدہونے والے پہلے بین الاقوامی اقبال سیمینار، ”اقبال اور عالمِ اسلام“سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔یہ سیمینار پنجاب یونی ورسٹی کے ادارہ تالیف وترجمہ کے زیراہتمام ۸ نومبر ۲۰۲۲ بروز منگل کو ادارۂ تالیف و ترجمہ پنجاب یونی ورسٹی نیوکیمپس میں میں منعقد ہوا۔سیمینار میں تہران یونیورسٹی ایران کی استاد ڈاکٹر وفا یزدان منش ، جامعہ الازہر مصر کے اساتذہ ڈاکٹر صباح علی عبدالمعز اور عثمان عبدالناصرپروفیسرڈاکٹرحافظ عبدالقدیر،انجینیرعنایت علی سمیت پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی
صدرشعبہ فلسفہ پنجاب یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد جوادنے خطبات اقبال کے تناظر میں اسلامی اور یونانی تصورعلم کو واضح کیا ۔انھوں نے اپنے مقالے میں بتایاکہ علامہ اقبال یونانی فکرکے خلاف تھے اور انھوں نے اس کے مقابلے میں دنیاکے سامنے اسلامی فلسفہ حیات پیش کیا ۔جامعہ الازہر قاہرہ مصر سے آئی ہوئی استاذہ ڈاکٹر صباح علی عبدالمعزنے اقبال اور مصرکے زیرعنوان مقالہ پیش کیا انھوں نے بتایاکہ مصر میں اقبال شناسی کا سفر حیات اقبال ہی میں شروع ہوگیاتھا اس سلسلے میں ڈاکٹرعبدالوہاب عزام اور شیخ صاوی شعلان کی خدمات کو نظر اندازنہیں کیاجاسکتاانھوں نے زمانہ حال میں مصر میں اردواور اقبال شناسی کے حوالے سے ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا۔یونی ورسٹی آف تہران ایران کی استاد ڈاکٹر وفا یزدان منش نے موضوع کی مناسبت سے اقبال اور ایران کے زیرعنوان مقالہ پیش کیا انھوں نے فارسی اور ایران کے ساتھ اقبال کے تعلق کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور حیات اقبال کے بعد اس سلسلے میں خدمات انجام دینے والے اسکالرزکی خدمات کا مفصل جائزہ پیش کیاآخرمیں ڈائریکٹر ادارۂ تالیف و ترجمہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر نے ”اقبال اور عالم اسلام“ پر نہایت پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانوں اوراپنے رفقائے ادارہ مشاہدحسین ہاشمی ،حافظ عدیل سلطان ، آمنہ طلعت اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر وفا یزدان منش ، ڈاکٹر صباح علی عبدالمعز اور استاد ادارۂ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر انیلا سلیم کو ادارۂ تالیف و ترجمہ کی طرف سے کتابوں کے تحائف پیش کیے گئے