Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو, پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ جمیل جالبی قومی کانفرنس

ادارہ زبان و ادبیات اردو, پنجاب یونیورسٹی میں دو روزہ جمیل جالبی قومی کانفرنس


ادارہ زبان و ادبیات اردو, پنجاب یونیورسٹی لاہور کی مسندٍ جمیل جالبی کے زیرٍ اہتمام دو روزہ جمیل جالبی قومی کانفرنس منعقد ہوئ جس میں ممتاز ادبی مؤرخ, نقاد, محقق, مترجم اور دانش ور ڈاکٹر جمیل جالبی کی ادبی خدمات پر مقالات پیش کیے گۓ۔ افتتاحی اجلاس میں گورنر پنجاب عزت مآب بلیغ الرحمان کا تہنیتی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے ڈاکٹر جمیل جالبی کے افکار کے فروغ کو اہم عصری تقاضا قرار دیا
افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، لاہور)نے کی۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشنی حاصل کرتی ہیں۔مہمانٍ خصوصی اور ڈاکٹر جمیل جالبی کے فرزند, ڈاکٹر خاور جمیل (وفاقی محتسب انشورنس پاکستان) اور مہمانانٍ اعزاز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر, سابق پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی, سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی اور جناب عبدالباسط خان نے اس موقع پر جمیل جالبی کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈالی۔استقبالیہ کلمات پروفیسر ڈاکٹرغلام معین الدین نظامی, ڈین/ پرنسپل اورینٹل کالج اور کلماتٍ تشکر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو نے پیش کیے
افتتاحی اجلاس کے بعد پہلے علمی اجلاس کی صدارت پروفیسر ایمریطس خواجہ محمد زکریا اور ڈاکٹر تبسم کاشمیری نےکی ۔اجلاس کےپہلے حصے میں جمیل جالبی کی ادبی تنقید پر پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر ،ڈاکٹرامجد طفیل،ڈاکٹر شاہد نواز اور ڈاکٹر اصغر ندیم سید نے بات کی ۔اجلاس کے دوسرے حصے میں جمیل جالبی کی ادبی تاریخ نویسی پر پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود سنجرانی اور ڈاکٹر ساجد جاوید نے گفتگو کی۔کانفرنس کے دوسرے روز دو علمی اجلاس اور ایک اختتامی اجلاس انعقاد پذیر ہوا۔ ایک اجلاس میں ڈاکٹر محمد سعید، ڈاکٹر رفاقت علی شاہد ، پروفیسر ڈاکٹرمحمد ارشد اویسی اور ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی تحقیق و تدوین پر مقالات پیش کیے ۔ اس اجلاس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر نجیب جمال تھے اور صدارت رفیع الدین ہاشمی نے فرمائی
دوسرے اجلاس کی صدارت جناب خالد محمود خان اور ڈاکٹر خالد اقبال یاسر نے کی۔ اس اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین،ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹر فاخرہ نورین، ڈاکٹرمحمد نعیم اور ڈاکٹر ظہیر عباس نے ڈاکٹر جمیل جالبی کی ترجمہ نگاری پر مقالات پیش کیے
دو روزہ جمیل جالبی قومی کانفرنس کے اختتامی اجلاس کی صدارت ممتاز صحافی جناب مجیب الرحمٰن شامی نے کی، مہمانانٍ اعزاز ڈاکٹرخاور جمیل اور جناب عبدالباسط تھے
ڈاکٹر خاور جمیل نے اختتامی گفتگو میں ایم فل, اردو میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسکالر کےلیے جمیل جالبی گولڈ میڈل کا اعلان بھی کیا
آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن (صدر نشین مسند جمیل جالبی) نے تمام مندوبین اور شرکا کا شکریہ ادا کیا
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے جمیل جالبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ادارہ زبان و ادبیات اردو کو مبارک باد پیش کی ہے