Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

اردو زبان و ادب کے فروغ کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کی خدمات مسلمہ ہیں
اردو زبان و ادب کے فروغ کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کی خدمات مسلمہ ہیں


ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈاٸریکٹر اور ادارہِ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اپنے ترکی کے حالیہ دورے کے دوران میں شعبہ اردو استنبول یونیورسٹی کے صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر حلیل طوقار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حلیل طوقار نے زبان وادب کے فروغ کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کامران نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کی اردو زبان و ادب سے وابستگی کے باعث مختلف زبانوں کے علوم وفنون کو اردو میں ترجمہ کرنے کے متعدد منصوبے زیرٍ تکمیل ہیں