Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

مجلہ "شرق" کا تازہ شمارہ (21۔2020ء)

مجلہ "شرق" کا تازہ شمارہ (21۔2020ء)


مشرقی زبانوں اور ادبیات کی تدریس و تحقیق کے حوالے سے اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کا شمار ملک کے نمایاں ترین اداروں میں ہوتا ہے۔ کالج میں جہاں طلبہ و طالبات اپنے متعلقہ مضمون میں تعلیم و تحقیق کے اعلیٰ مدارج اساتذہ کرام کی نگرانی میں طے کرتے ہیں وہیں انھیں اپنی علمی ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کی دریافت اور اظہار کے وافر مواقع بھی میسر ہیں
یوں تو اورینٹل کالج کے ہر شعبے کا الگ سے علمی و تحقیقی مجلہ شائع ہوتا ہے مگر اورینٹل کالج کے تمام طلبہ و طالبات کی نگارشات کی نمائندگی کے لیے مجلہ "شرق" بھی سالانہ بنیاد پر شائع ہوتا ہے۔ مجلہ "شرق" کا تازہ شمارہ (21۔2020ء) شائع ہو گیا ہے جس میں طلبہ و طالبات کی تحریروں کے علاوہ اساتذہ کی کچھ نگارشات بھی شامل ہیں