Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارۂ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے اردو سال دوم کی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا

ادارۂ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے اردو سال دوم کی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا


تقریب میں پروفیلیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا,،ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران ڈاکٹر زاہد منیر عامر, ،ڈاکٹر ضیاء الحسن ،ڈاکٹر ناصر عباس نیئر ،ڈاکٹر عارفہ شہزاہ،ڈاکٹر نعیم وِرک ،ڈاکٹر انیلا سلیمہ،جناب مشتاق احمد,،ڈاکٹر ظہیر عباس اور میڈم سونیا سلیم نے شرکت فرمائی
نظامت کے فرائض ارشد علی، جمال الدین، عبدالرحمن، طاہر امین، علیشاہ خالد اور چمن فاطمہ(میقاتِ ششم) نے انجام دئیے
تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت ایم اے اردو سال دوم کے طالب علم سید عبدالحسیب نے حاصل کی، سال دوم کے طالب علم سرفراز حسن نے بارگاہ رسالت میں ہدیۂ نعت شریف پیش کیا
سب سے ہپلے ثمرین سجاد میقاتِ دوم نے سینئرز کے لئے اپنا ایک مضمون پیش کیا، پھر ایم اے اردو سال دوم سے آصف نواز اور طاہر خان نے اپنا کلام پیش کیا ، اسکے بعد علیشاہ خالد (میقاتِ ششم) نے کلامِ اقبال ترنم کے ساتھ پیش کیا ، اسکے بعد مدثر علی تصور نے اپنا کلام پیش کیا ، پھر خدائے سخن، میر تقی میر پر میقاتِ ششم کے دو طالب علموں نے ایک ٹیبلو پیش کیا گیا، اسکے بعد ایم اے اردو سال دوم سے سید تیمور حسین کاظمی نے اپنا کلام پیش کیا، اسکے بعد میقاتِ ششم کے جی آر اور سی آر نے سینئرز کو ٹائٹلز سے نوازا،پھر ایم اے اردو سال دوم کی طالبہ نبیلہ رانی نے اپنا مضمون پیش کیا جس کے بعدایم اے اردو سال دوم کی جی آر ماہ نور جاوید نے کلماتِ تشکر ادا کئے اور ساتھ ہی اساتذہ کرام کا شکریہ بھی ادا کیا
ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران نے اس الوداعی تقریب کے حوالے سے اظہار خیال کیا اور پھر استاد محترم ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے ااظہار خیال کیا اور ایم اے اردو سال دوم کے طلباء و طالبات کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا
آخر میں تمام اساتذہ کرام نے انجمنِ اردو کے لئے خدمات انجام دینے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز سے نوازا