ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈاٸریکٹر اور ادارہِ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے زیرٍ اہتمام, جناب طاہر انوار پاشا کے سفرنامے, نیل کے سنگ, کی تقریب میں بطور مہمانٍ خصوصی اظہارٍ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ طاہر انوار پاشا ہمارے عہد کے ایک منفرد سفر نامہ نگار ہیں جنہوں نے اپنے تاریخی شعور کی بدولت اردو سفر نامے کو اعتبار عطا کیا ہے- تقریب سے صاحبٍ کتاب کے علاوہ ,جناب قاسم علی شاہ, ڈاکٹر اشفاق ورک, صدرٍ مجلس محترمہ سلمیٰ اعوان اور جناب حسین احمد شیرازی نے خطاب کیا- |