Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز اینڈلینگوئسٹکس(پنجاب یونیورسٹی) میں امریکی اساتذہ کی آمد

انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئجز اینڈلینگوئسٹکس(پنجاب یونیورسٹی) میں امریکی اساتذہ کی آمد


7جون2023 کو کرسچن ہسٹری کےاستادپروفیسر جون ہیس اورپرفیسرلزہیس،پروفیسرڈاکٹرمقیت جاویدبھٹی (ڈائریکٹر)کی دعوت پرادارےمیں تشریف لائے۔
جون ہیس دنیابھرمیں کرسچن ہسٹری پرلیکچر دینےکیلئے جاتے رہتےہیں۔ انہوں نے اپنے موضوع پرسیرحاصل گفتگوکی۔ اورجامعہ پنجاب میں انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کرنےوالوں میں ڈاکٹرماریہ مالڈوناڈو، اشوک کمار ،ڈاکٹرکترینہ گوارشک،ڈاکٹر بخت منیر،زکریاقمر،ٹونی ولیم اورڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرمقیت جاویدبھٹی شامل تھے۔
میٹنگ میں یہ بھی طے پایاکہ جامعہ پنجاب اورامریکی جامعات میں اساتذہ اورطلباء کے تبادلہ پروگرام منعقد کروائےجائیں۔مشترکہ معاہدہ کے تحت زبانوں کےاساتذہ کی استعدادکارمیں بہتری لانےکیلئےتبادلہ پروگرام کوزیادہ سےزیادہ فروغ دیاجائے۔ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ نے آئے ہوئے مہمانوں کوگلدستہ پیش کیا اورانسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ نے پروفیسرڈاکٹرمقیت جاویدبھٹی کوڈائریکٹربننےپرمبارکباد پیش کی اورانھیں گلدستہ بھی پیش کیا۔
ملاقات کے آخرمیں ڈائریکٹرانسٹی ٹیوٹ نےآئے ہوئے مہمانوں کوادارےکادورہ بھی کروایا۔