×

Estb. 1882

University of the Punjab
Home > Allama-Iqbal > Oriental Learning > Institute of Urdu Language & Literature

Institute of Urdu Language & Literature

     Urdu is the representative language of the Muslims of the sub-continent and the national language of Pakistan. It is a rich source of Muslim culture and literature and has a precious intellectual heritage.
      The Department of Urdu was established in 1928 with a view to promote its language and literature. Initially it was a research department which later developed into a full-fledged department in 1948 and started M.A. classes regularly. Recently the department has started its evening classes in M.A. and a Ph.D. class (Morning) with a rich, comprehensive syllabus. The Department of Urdu, in its progressive quest has not only established liaisons with its counter parts in other universities but has also proved a source of inspiration for foreign students. During the year it holds Certificate, Diploma and Advanced Diploma classes regularly, catering to the needs of the foreign students. The Department is going to start its M. Phil classes shortly.

وطن عزیز میں اردو زبان و ادب کی اعلیٰ سطح پر تدریس کا آغاز پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج لاہور کے شعبۂ اردو سے ۱۹۴۸ء میں ہوا۔ یہ ایک رجحان ساز ادارہ ہے جس نے آزادی کے بعد اردو کی اعلیٰ درجے پر تدریس کی روایت سازی اور اصول بندی کا فرض بھی انجام دیا۔ اُردو میں باقاعدہ تحقیق کی روایت کا آغاز بھی اسی ادارے کے اُستاد حافظ محمود شیرانی نے کیا، جنھیں بجا طور پر اُردو تحقیق کا معلّمِ اوّل قرار دیاگیا ہے۔ ادارۂ زبان و ادبیاتِ اردو نے اُردو کے کلاسیکی ادب کی تحقیق و تدوین میں جو خدمات انجام دی ہیں، وہ ہماری ادبی تاریخ کا سنہری باب ہیں۔ معاصر ادب کے نئے رجحانات کی تعبیر و تجزیہ میں بھی اس ادارے نے قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ادارۂ زبان و ادبیاتِ اردو کی تاریخ سے عیاں ہے کہ یہ قدیم و جدیدمیں تضاد و تصادم کا نہیں، امتزاج کا قائل ہے۔ ادارۂ زبان و ادبیاتِ اردو، یونیورسٹی اورینٹل کالج میں ایک ممتاز حیثیت رکھتا ہے۔ یونیورسٹی اورینٹل کالج کا آغاز 1870میں مدرسۂ علومِ مشرقی کے نام سے ہوا، جسے دو برس بعد اورینٹل کالج کے نام سے موسوم کیا گیا۔ برعظیم کا یہ ممتاز علمی اور تعلیمی ادارہ بنیادی طور پر مشرقی علوم اور زبانوں کی تدریس اور جدید علوم کے فروغ کے لیے قائم ہوا تھا
اس ادارے کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ بر عظیم کے نام ور محقق، نقاد اور ادیب، مختلف حیثیتوںمیں اس سے وابستہ رہے ۔حافظ محمود خاں شیرانی بہ طور ریسرچ سکالر اردو ۱۹۲۸ء میں اورینٹل کالج سے وابستہ ہوئے۔ بعد ازاں مختلف اوقات میں ڈاکٹر سید محمد عبداللہ، سید وقار عظیم، ڈاکٹر عبادت بریلوی، ڈاکٹر ابو اللیث صدیقی، ڈاکٹر وحید قریشی، ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار، ڈاکٹر ناظر حسن زیدی، ڈاکٹر عبید اللہ خان، ڈاکٹر سجاد باقر رضوی اور ڈاکٹر سہیل احمد خان تدریسی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اردو زبان و ادب کے دوسرے نام ور علما مثلاً سر عبدالقادر، خواجہ محمد شفیع دہلوی، مولانا محمد یحییٰ تنہا، صوفی غلام مصطفی تبسم، مولانا علم الدین سالک، سید عابد علی عابد، محمد طاہر فاروقی، قیوم نظر ، ڈاکٹر محمد صادق اور صابر لودھی بھی ادارۂ زبان و ادبیاتِ اردو سے مہمان اساتذہ کے طور پروابستہ رہ چکے ہیں
Click here to download Prospectus 2016
(Use Adobe Acrobat Reader to Open)
Pattern Paper M.A Urdu Part-I (Objective)
(Use Adobe Acrobat Reader to Open)
Course Outline of BS Urdu 4 Years Program
(Use Adobe Acrobat Reader to Open)
Press Release
 

Teaching Faculty

Publications/ Research / Books

Seminar/ Conferences

Facilities

Faculty