Dr. Zaheer Abbas
Assistant Professor
Institute of Urdu Language & Literature
Ph.D Urdu
ڈاکٹر ظہیر عباس کا تدریسی سفر سترہ برس پر پھیلا ہوا ہے۔ ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو پنجاب یونیورسٹی میں شمولیت سے پہلے وہ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور استاد خدمات ادا کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے ایم اردو کیا۔ان کا ایم فل اور پی ایچ ڈی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ہے۔ان کے ایم فل کے مقالے کا عنوان "وارث علوی کا تنقیدی شعور " جبکہ ڈاکٹریٹ کا عنوان "انیسویں صدی میں اردو داستان میں کایا کلپ نفسیاتی اور مابعد الطبعیاتی مطالعہ "تھا۔اردو اور بالخصوص عالمی ناول ان کی دلچسپی کا میدان ہے۔اس کے علاوہ افسانے کی صنف میں طبع آزمائی کرتے ہیں۔ان کے افسانے پاک و ہند کے موقر ادبی جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ان کا ایک افسانوی مجموعہ "مدفن کی تلاش " کے نام سے عکس پبلی کیشنز لاہور اور عرشیہ پبلیکیشنز نئی دہلی سے شائع ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ مجلس ترقی ادب لاہور سے "اردو داستان میں کایا کلپ نفسیاتی اور مابعد الطبعیاتی مطالعہ "کے عنوان سے تحقیقی و تنقیدی کتاب شائع ہوچکی ہے۔ متنوع موضوعات پر ان کے مضامین تحقیقی رسائل میں تواتر سے شائع ہوتے رہتے ہیں۔ فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ کے مجلہ تحقیق کے مدیر ہیں اور ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو میں انجمن اردو کے نگران بھی ہیں۔
|
|
Ph.D Urdu
Phone Number: 92-42-99210832
E-mail Address: zaheer.iull@pu.edu.pk
Institute of Urdu Language & Literature
|