Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ادارہ تالیف وترجمہ میں ایرانی اساتذہ کی آمد

ادارہ تالیف وترجمہ میں ایرانی اساتذہ کی آمد


پنجاب یونی ورسٹی اک ادارہ تالیف وترجمہ علمی وادبی حوالوں سے بین الاقوامی روابط اور ہم آہنگی کے لیے کوشاں ہے۔اس سلسلے میں جاپان،امریکہ،اٹلی،مصر،ترکی اور ایران کے سکالرزکے ساتھ ادارے نے باہمی اشتراک کی راہیں تلاش کی ہیں۔۶/اگست ۲۰۲۴ء کو جامعہ ولایت ایران شہرکے استاد ڈاکٹر امان اللہ اور دانشکدہ دولتی،ایران کے استاد آقای جاسم بہار نے ادارہ تالیف وترجمہ کا دورہ کیا اور ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر زاہدمنیرعامرسے ملاقات کی۔انھوں نے ڈاکٹر زاہدمنیرعامر کے ساتھ پاکستان میں فارسی زبان وادب کی تاریخ اور اس کے مستقبل کے حوالے سے فارسی میں گفتگو کی۔ انھوں نے کہاکہ وہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں کہ ایک پاکستانی استاد بھی فارسی میں ایرانیوں کی طرح گفتگو کرسکتاہے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے مہمان اساتذہ کی خدمت میں ادارۂ تالیف وترجمہ کی جانب سے شائع کردہ فارسی کتاب ”جہان بی پایان“ پیش کی۔