تخریب کار طلباء کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی پریس کانفرنس
لاہور (28اکتوبر،جمعرات): پنجاب یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان نے گزشتہ روز طلباء تنظیموں کے جھگڑے پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند شر پسند عناصر کو سنتالیس ہزار طلباء کاتعلیمی ماحول خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ایسے طلباء کیخلاف مقدمات درج کرا رہے ہیں،معاملہ ڈسپلنری کمیٹی میں بھی بھیج دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں اور 2002سے ٹیوشن فیس میں اضافہ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے بعد طلباء پر جوش ہو کر پرامن ماحول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہر مذہب اور فرقے کے طلباء کو مکمل آزادی ہے اور تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی یونیورسٹی کی رینکنگ میں بہتری آتی ہے یا داخلے شروع ہوتے ہیں تو چند مخصوص تخریب کار طلباء یونیورسٹی میں امن وعامہ کی خرابی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چالیس کے قریب طلباء کوسی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت کر کے معطل کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد خان نے کہا کہ طلباء کے والدین کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کرر ہے ہیں Tweet Follow @pu_lhr_official |