ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈاٸریکٹر اور ادارہِ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے محمت عاکف یونیورسٹی ترکی کے زیرِ اہتمام ترکی کے قومی ترانے کے صد سالہ جشن کی مناسبت سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں مہمانِ اعزاز کےطور پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ترکی کے قومی شاعر عاکف ایرصوۓ, علامہ اقبال کے مداح تھے۔ انہوں نے کہا کہ امتٍ مسلمہ ترک شاعر عاکف ایرصوۓ اور علامہ اقبال کے افکار سے روشنی حاصل کر کے اقوامٍ عالم میں سر بلند ہو سکتی ہے۔ اس کانفرنس میں ٢١ مملک کے مندوبین نے شرکت کی