Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ایرانی قونصل جنرل سے ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ کی ملاقات

ایرانی قونصل جنرل سے ڈائریکٹرادارہ تالیف وترجمہ کی ملاقات


مسنداردوومطالعہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کا باعث بنے گی
پاکستان میں متعین ایرانی قونصل جنرل آقای مہران موحدفرنے کہاہے کہ تہران یونی ورسٹی میں مسنداردوومطالعہ پاکستان پر ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکے تقررسے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں خوش گوار اضافہ ہوگا اور اس مسند کے فعال ہونے سے کسی پاکستانی اسکالر کی آمدکابرسوں پر پھیلاہوا انتظارختم ہوگا۔اردواور فارسی کے باہمی روابط کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت ایران کا ادارہ سعدی فاؤنڈیشن پہلے ہی ڈاکٹرزاہدکی خدمات کااعتراف کرچکاہے نیز ایشیائی ممالک میں اقتصادی تعاون کی تنظیم ایکو کی جانب سے بھی انھیں بہترین محقق کا اعزازدیاجاچکاہے۔آقای مہران موحدفر نے ادارہ تالیف وترجمہ کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرسے ایک ملاقات میں اس نئے منصب پران کے تقررپرنیک توقعات کا اظہارکیا۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے آقای مہران موحدفرکو اپنا فارسی میں طبع شدہ شعری مجموعہ”جہان بی پایان“ اور تازہ تحقیق پر مبنی کتاب”اکبر بنام اقبال“ پیش کی۔انھوں نے ڈاکٹرزاہدکے شعری مجموعے ”جہان بی پایان“ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ یہ کتاب پہلے ہی میرے سرھانے رہتی ہے اور میں اس سے لطف اندوزہوتارہتاہوں۔انھوں نے حال ہی میں شائع ہونے والی ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی سوانحی کتابیات میں بھی گہری دلچسپی کااظہارکیا۔