Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادب کا فروغ، تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور تسلسل کے لیے ضروری ہے
ادب کا فروغ، تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور تسلسل کے لیے ضروری ہے


ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈاٸریکٹر اور ادارہِ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے پاکستان کے سابق وزیرٍ خارجہ اور ممتاز سماجی شخصیت جناب خورشید محمود قصوری سے ملاقات کی 
اس موقع پر انہوں نے جناب خورشید محمود قصوری کو ادارہ تالیف و ترجمہ پنجاب یونیورسٹی سے شایع ہونے والی کتب پیش کیں- جناب خورشید محمود قصوری نے نوجوان نسل کو شعر وادب سے روشناس کرانے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور ادب کے فروغ کو تہذیب و ثقافت کے تحفظ اور تسلسل کے لیے ضروری قرار دیا- اس موقع پر معروف صحافی جناب تنویر شہزاد بھی موجود تھے