Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات کے طور پر تقرر

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات کے طور پر تقرر


پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ادارہ زبان و ادبیات، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر کے طور پر اپنا منصب سنبھال لیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے انہیں نۓ منصب پر تقرری کا پروانہ دیتے ہوۓ اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ادارے کی تعمیر و ترقی کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے
ڈاکٹر محمد کامران 2014 تا 2018 شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی کے صدر اور 2014 سے 2021 تک ادارہ تالیف وترجمہ پنجاب یونیورسٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ وہ اپنے تعلیمی کیرئیر میں تین طلائ تمغے اور دو رول آف آنر حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی گیارہ کتابیں، پچاس سے زائد مقالات اور متعدد ادبی کالم شایع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 100 سے زائد بین الاقوای کانفرنسوں میں مقالات پیش کیے ہیں۔ وہ برطانیہ۔ آسٹریلیا، ترکی، جاپانّ بحرین، جنوبی افریقا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات, سویڈن اور ڈنمارک کے دورے کر چکے ہیں