Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی گورنمنٹ صادق کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں کلیدی خطبہ‎

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی گورنمنٹ صادق کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں کلیدی خطبہ‎


پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، ڈین فیکلٹی آف اورئینٹل لرننگ پنجاب یونیورسٹی لاہور نے گورنمنٹ صادق کالج برائے خواتین یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں" مصنوعی ذہانت ، عالمگیریت اور عصر حاضر" کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور عالم گیریت کے دور میں اپنی تہذیب و ثقافت ، اقدار اور زبان و ادب کی ترویج و اشاعت اور بقا کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے گورنمنٹ صادق کالج برائے خواتین یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اور صدور شعبہ جات کو اس کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔