ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈاٸریکٹر اور ادارہِ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی نظم "ہارٍ من ترکی" کو بین الاقوامی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئ ہے، اس نظم میں ترکی کی تہذیب کے ساتھ ساتھ لاہور اور قونیہ میں پاۓ جانے والی تصوف کی روایت کو موضوع بنایا گیا ہے- شعبہ اردو, استنبول یونیورستی ترکی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر حلیل طوقار نے اس نظم کو پاک ترک دوستی میں اہم سنگٍ میل قرار دیتے ہوۓ کہا کہ وہ اس نظم کوجلد ترکی زبان میں منتقل کریں گے- یہ نظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ آوازہ پر بھی دستیاب ہے