Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Conference

Virtual Conference Titled "Designing Protocol for Volunteers of COVID-19 Mental Health Helpline in Wake of Corona Virus" (In Urdu)
Virtual Conference Titled "Designing Protocol for Volunteers of COVID-19 Mental Health Helpline in Wake of Corona Virus" (In Urdu)


عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر باضابطہ تحریر تیار کرنے کے حوالے سے ذہنی صحت ہیلپ لائن کے رضا کاروں کیلئے ایک مجازی اجلاس شعبہ اطلاقی نفسیات  جامعہ پنجاب کی جانب سے منعقد کیا گیا
یہ مجازی مجلس بعنوان " عالمی وبا کورونا وائرس کے نتیجے میں COVID-19 ذہنی صحت ہیلپ لائن کے رضا کاروں کے لئے باضابطہ تحریر مرتب کرنا" کی صدارت افسراعلیٰ علوم حیاتیاتی سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوسِ بریں نے کی۔ صدرِ شعبہ اطلاقی نفسیات ڈاکٹر رافیہ رفیق نے پورے پاکستان سے شامل ہونے والے نفسیات دانوں کا خیر مقدم کیا۔  اجلاس کے خطیب جس میں ڈاکٹر محسنہ نجیب، ڈاکٹر تنویر ناصر، پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ علی، ڈاکٹر ارم زہرہ بخاری، مس لبنہ اظہر اور ڈاکٹر سائمہ داؤد توجہ دلائی کہ عصر حاضر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ اطلاقی نفسیات ذہنی صحت ہیلپ لائن کے رضا کاروں کے لئے ضرورت پر مبنی ہدایات اور معیارِ پہچان ترتیب دینے ہونگے۔
اجلاس کے متکلمین نے بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل کو درخورِ اعتنا سمجھتے ہوئے مجلس کے شرکاء کو اپنی ماہرانہ رائے سے مطلع کیا۔ انہون نے ہدایات دیں  کہ ہم کس طرح ذہنی مسائل جیسا کہ تشویش، ڈپریشن وغیرہ کو کس طرح بہتر کر سکتے۔
پروفیسر ڈاکٹر نجمہ نجم،  ڈاکٹر نعمانہ امجد، ڈاکٹر فاطمہ کامران، ڈاکٹر افشین مسعود، ڈاکٹر سائمہ غزل، ڈاکٹر مجیبہ اشرف، ڈاکٹر افیفہ انجم اور میڈم طاہرہ مبشر نے مختلف نفسیاتی مسائل پر اس حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں روشنی ڈالی۔ اس بات پرتوجہ دلائی گئی کہ جو پہلے سے ذہنی یا جسمانی عارضے میں مبتلا ہیں انکے اس لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ روحانی مذہبی اور شکر گزاری کے کردار کو سراہا گیا۔  اس مجازی اجلاس میں پورے پاکستان سے ساٹھ سے زیادہ ماہرینِ نفسیات شامل ہوئے۔