Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مذاکرے میں ڈاکٹر محمد کامران کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
ورلڈ اردو ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مذاکرے میں ڈاکٹر محمد کامران کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت


شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اور ادارہ تالیف وترجمہ کے چٸیر مین ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ اردو ایسو سی ایشن کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی غالب مذاکرے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مذاکرے کے منتظم اور میزبان معروف نقاد، محقق اور سفر نامہ نگار پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین تھے۔ اس محفلِ مذاکرہ کے صدر معروف محقق، نقاد اور شاعر ڈاکٹرسید تقی عابدی تھے۔ انہوں نے غالب کی فارسی شاعری کے حوالے سے اپنے توسیعی خطبے میں کلامٍ غالب کو فکرو آگہی کا سدا بہار باغ قرار دیا۔ ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ غالب کی اردو اور فارسی شاعری کے بہت سے گوشے آج بھی دعوتِ تحقیق و تنقید دے رہےہیں کیوں کہ عظیم شعرا۶ کی فکر ہر دور میں نٸ معنویت کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے۔