Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Conference

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس


ادارہ زبان و ادبیات اردو ، پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج، لاہور اور جاپان کی تین موقر جامعات کیوتو یونیورسٹی، اوساکا یونیورسٹی اور اوکایاما-شوجی تسو یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان "معاشرہ اور وسطیہ: اکیسویں صدی میں" بروز جمعہ ،30 اگست 2024 کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، صدر نشیں ادارہ فروغ قومی زبان، اسلام آباد نے کی جبکہ غیر ملکی مہمانان اور مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر سو یامانے (So Yamane)، اوساکا یونیورسٹی؛ پروفیسر ڈاکٹر توناگا یاسوشی(Tonaga Yasushi)، کیوتو یونیورسٹی؛ پروفیسر ای نو اوئے آئے کا (Inoue Aeka)، اوکایاما-شوجی تسو یونیورسٹی اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر، اوساکا یونیورسٹی؛ شامل تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر توناگا یاسوشی نے کانفرنس کے کلیدی مقرر تھے جنھوں نے انڈونیشیا، ترکی اور پاکستان میں مسلم معاشروں میں متوازن فکر کے رواج اور ارتقا کے حوالے سے پر مغز گفتگو کی۔ دیگر مقررین میں ڈاکٹر ای نو اوئے، ڈاکٹر سو یامانے اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے کانفرنس کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معتدل فکر کے رواج اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر معاشرے کی تشکیل پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانوں کی خدمت میں کلمات تشکر پیش کیے۔
ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد پر ادارہ زبان و ادبیات، پنجاب یونیورسٹی کو سراہا اور معتدل سماج کے تشکیلی عناصر پر خصوصی روشنی ڈالی۔
کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر محمد کامران، صدر نشین، ادارہ زبان و ادبیات اردو، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ، نے بحث کو سمیٹتے ہوئے ادبیات اردو کے خصوصی حوالے سے موضوع زیر بحث پر گفتگو کی۔ کانفرنس کے اختتام پر جاپانی مہمانان کی خدمت میں نشان ہائے سپاس کے ساتھ ساتھ روایتی شال بھی پیش کی گئی۔
تقریب کی نظامت ڈاکٹر محمد نعیم کے سپرد تھی جبکہ ادارے کے دیگر اساتذہ ساجد صدیق نظامی، ڈاکٹر ظہیر عباس، مشتاق احمد اور سونیا سلیم نے کانفرنس کے رابطہ کار اور منتظمین کے فرائض انجام دیے۔