Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈائریکٹرادارۂ تالیف وترجمہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت‎‎

ڈائریکٹرادارۂ تالیف وترجمہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت‎‎


پاکستان اور اٹلی دوستی کے گہرے رشتوںمیں منسلک ہیں ۔ادارہ تالیف وترجمہ،پناجب یونی ورسٹی کی جانب سے شائع کی گئی کتب کشوراطالیہ کی بہاراور این اٹالین اوڈیسی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ ان خیالات کا اظہاراٹلی کے قومی دن کے موقع پراسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میں مختلف شرکاکی جانب سے کیاگیا ۔ادارہ تالیف وترجمہ،پنجاب یونی ورسٹی لاہور کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے اٹلی کے سفارت خانے کی دعوت پر اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر اپناسفرنامہ پاکستان میں اٹلی کی سفیر محترمہ مارلینا آرمیلن (Marilina ARMELLIN) کو پیش کیا۔یہ تقریب ۲؍جون ۲۰۲۴ء کو سریناہوٹل اسلام آبادمیں منعقدہوئی ۔اس موقع پرڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے مختلف ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی اور پاکستان میں اٹلی کے دفاعی اتاشی اور مصری سفارت کار اشرف محمودعبدالمجیدکوبھی اپناسفرنامہ پیش کیا۔اس سفرنامے کا تعارف نیپلزیونی ورسٹی اٹلی کے ریکٹرڈاکٹرروبیرٹو ٹوٹولی نے لکھاہے جب کہ دیباچہ پاکستان میں اٹلی کے سابق سفیر ایندریاس فیرارس نے تحریرکیاہے ۔جناب ایندریاس فیرارس کے مطابق ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے اس سفرنامے کے ذریعے اٹلی کے ادبی شہ پاروں، اس ملک کے حسن وجمال، تاریخ اور کلچرسے ہمیں متعارف کروایاہے اور اس کتاب سے ہمیں یہ بھی پتہ چلتاہے کہ اٹلی سے پاکستان اور اردو کے بارے میں کتب بھی شائع ہوئی ہیں اور یہاں روم، میلان اورنیپلزمیں اردوکی تدریس پر زوردیاگیاہے خاص طورپر نیپلز میں جہاں اردوکی تدریس کا سلسلہ زمانہ قدیم سے جاری ہے