Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈاکٹر محمد کامران کی اقبال مذاکرے میں شرکت
ڈاکٹر محمد کامران کی اقبال مذاکرے میں شرکت


معروف ادبی تنظیم اردو گھر، ڈیلس، امریکہ کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی آن لاٸن اقبال مذاکرے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر معروف محقق، نقاد اور شاعر ڈاکٹر سید تقی عابدی نے عصرِ حاضر میں فکرِ اقبال کی معنویت پر اپنے کلیدی خطبے میں اظہارِ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں اور ہم ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے ان کے افکار سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر اور ادارہ تالیف وترجمہ کے چٸیر مین ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار کو نوجوانوں تک پہنچانے کے لیے انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا سے استفادہ عصری تقاضا ہے۔