Admission |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Search |  Contact Us |  Donate | 

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی ایوانِ صدر میں مجلس ترقی ادب لاہور کے وفد سے ملاقات

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی ایوانِ صدر میں مجلس ترقی ادب لاہور کے وفد سے ملاقات

صدر پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کے روز مجلس ترقی ادب لاہور کے وفد سے ملاقات کی۔ مجلس ترقی ادب لاہور کے وفد میں منصور آفاق ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب لاہور، ڈاکٹر سلیم مظہر پرو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی لاہور اور اختر شمار چیئرمین شعبۂ اُردو ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور شامل تھے۔
ملاقات میں شامل ارکان نے جناب صدر عارف علوی کو بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی لاہور اور مجلس ترقی ادب لاہور یونیسکو (UNESCO) کی طرف سے لاہور کو ’’ادبی شہر‘‘ قرار دیئے جانے کے موقع پر 20، 21، 22 مئی 2021ء کو ایک بین الاقوامی ’’لاہور ادبی میلہ‘‘ اور ’’ادبی کانفرنس‘‘ منعقد کرنے جا رہے ہیں جو کہ پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں منعقد کیا جائے گا۔ لیکن اس کے اثرات پورے شہر میں دکھائی دیں گے۔اولڈ کیمپس کی عمارت کو رنگ و نور سے مہکا دیا جائے گا۔ نظم اور غزل کے مشاعرے اپنا رنگ جمائیں گے۔ اقبال، غالب اور دیگر شعرائے کرام کی شاعری پر کی گئی مصوری کی نمائشیں ہوں گی۔ غزل کی گائیکی بکھیرے گی۔ قوالی کی دھمال پر دھول اُڑے گی۔ تمام شہر میں بل بورڈ لگوائے جائیں گے۔ اس موقع پر کتابیں اور بروشر بھی شائع کیے جائیں گے۔ اس ادبی میلے کے کچھ اجلاس نیوکیمپس اور الحمرا میں بھی منعقد ہوں گے۔ اس ادبی کانفرنس میں نہ صرف ملک بھر کے ادیب و شاعر شرکت کریں گے بلکہ بیرون ملک سے بھی ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔
صدرِ پاکستان جناب ڈاکٹر عارف علوی کو لاہور ادبی میلے اور بین الاقومی کانفرنس کے پروگرام کی تفصیلات بتائی گئیں اور پروگرام میں  شرکت کی دعوت بھی دی گئی جو اُنھوں نے بخوشی قبول کر لی۔