Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیاتٍ اردو میں معروف شاعر فراق گورکھپوری کے حوالے سے تقریب‎‎

ادارہ زبان و ادبیاتٍ اردو میں معروف شاعر فراق گورکھپوری کے حوالے سے تقریب‎‎


ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیودسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام ایک تقریب" فراق گورکھپوری: شخص اور شاعر" کے زیرِ عنوان منعقد ہوئی۔جس کی صدارت ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔تقریب کے مہمان خاص ممتاز شاعر، محقق اور نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی (کینیڈا) تھے۔ پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا،پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر،پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحسن،ڈاکٹر عارفہ شہزاد،ڈاکٹر انیلا سلیم اور ڈاکٹر محمد نعیم ورک سمیت طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی
نظامت کے فرائض استاد ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر انیلا سلیم نے انجام دیے۔تلاوت کلامِ پاک کی سعادت ایم۔فل سکالر شعیب سلمان نے حاصل کی۔سال دوئم کی طالبہ ماہ نور جاوید نے بارگاہ رسالت مآب میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تقی عابدی نے کہا کہ" فراق غزل کا شاعر ہے.اس کے علاوہ انہوں نے فراق کی شخصیت اور شاعری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فراق غزل کا ایک معتبر نام ہے،انہوں نے کہا کہ فراق نا صرف اردو بلکہ انگریزی کا بھی بڑا شاعر تھا اور اس نے تقریباً ۲۷ سانیٹ بھی لکھے ۔فراق نے بھاشا اور سنسکرت سے اساطیری روایت کو لیا جس سے اک نیا نکھار ہماری اردو شاعری میں آیا
صحتِ متن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی شاعر یا نثر نگار کو سمجھنے کے لیے متن اہم کردار ادا کرتا ہے
تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اظہار۔تشکر کیا ۔اس موقعے پر ڈاکٹر سید تقی عابدی  نے اپنی مرتبہ کلیاتِ فراق کے نسخے اساتذہ کو پیش کیے