Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد


ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج لاہور میں پاکستان اور ترکی کے مابین علمی وادبی روابط کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا
ٹقریب کی صدارت ڈین کلیہ شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے کی, جب کہ مہمانٍ خصوصی , شعبہ اردو انقرہ یونیورسٹی، ترکی کی صدر نشین پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان تھیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ۔کلمات پیش کرتے ہوۓ کہا کہ پاک ترک علمی و ادبی روایت محبت اور اخوت کے لازوال رشتے کی امین ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوۓ ترکی کی عظیم الشان تاریخ اور ترکی کے برٍ صغیر سے علمی روابط پر روشنی ڈالی۔ مہمانٍ خصوص ڈاکٹر آسمان بیلن نے کہا کہ ترکوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سیمینار میں ڈاکٹر ضیا الحسن، ڈاکٹر ناصر عباس نیر، ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر انیلا سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ ترک شعر و ادب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے صدارتی کلمات میں کامیاب سیمینار کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک پیش کی اور پاک ترک تصوف کی روایت پر روشنی ڈالتے ہوۓ اسے دو اقوام کا مشترکہ تہذیبی ورثہ ترار دیا