Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار

ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی سیمینار


ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں "امکانات کی دھنک: انقرہ یونیورسٹی ترکی میں تعلیم و تحقیق کے مواقع" کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ پروگرام کے ماڈریٹر محمد نعیم ورک نے دنیا کے عالمی گاؤں بن جانے کے بعد دنیا کی مختلف جامعات کے علمی و تحقیقی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے جامعات کے درمیان علمی اور تحقیقی روابط کی اہمیت واضح کی۔ ترکی سے آئے مہمان مقررین محترمہ ایمل سلیم اور ایلف اوکلان نے انقرہ یونیورسٹی، ترکی کی تاریخ و تعارف پہ ایک ڈاکومنٹری دکھائی۔ انھوں نے ترکی میں پوسٹ گریجویٹ کلاسوں میں داخلے کی بنیادی اہلیت اور وہاں قیام اور تعلیمی سرگرمیوں پہ تفصیلی گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلبا و طالبات کے لیے ترکی حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے مختلف وظائف حاصل کرنے کے طریقوں اور مواقع کی صراحت بھی کی۔ بعد ازاں طلبا وطالبات نے ان سے مختلف سوالات کیے جن کے مقررین نے تفصیلی جوابات فراہم کیے۔ تقریب میں موجود ادارے کی اساتذہ محترمہ ڈاکٹر عارفہ شہزاد اور محترمہ ڈاکٹر انیلہ سلیم نے مہمانوں میں تحائف تقسیم کیے۔ ڈاکٹر عارفہ شہزاد کا کہنا تھا کہ ترکی کی تہذیب مشرق و مغرب کا سنگم ہے، وہاں تعلیم کے دوران جدید مسلم تہذیب کا عمدہ تجربہ کیا جا سکتا ہے