اوساکا یونیورسٹی جاپان کے شعبہ اردو کے اساتذہ نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اوساکا یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لینگویجز پروفیسر ڈاکٹر سویامانے , جناب میا موتو تاکاشی اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی سے ملاقات میں دو طرفہ علمی تعاون کے امکانات پر گفتگو کی۔ وی سی صاحب نےشعبہ اردو اوساکا یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کو ادارہ زبان و ادبیات میں مختصر دورانیے کے اردو کورس میں شرکت کی دعوت دی اور جاپان میں اردو کے فروغ کے لیے اوساکا یونیعرسٹی کے کردار کو سراہا۔ ادارہ زبان و ادبیات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد کامران نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوۓ جاپان میں اردو کی صورت حا ل پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سویامانے نے بتایا کہ٢٠٢١ مہں اوساکا یونیورسٹی میں اردو تدریس کے سوسال مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن اور جناب مشتاق احمد بھی موجود تھے |