Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور میں125ویں سالانہ کھیلوں کے حوالے سے تقریبٍ تقسیمٍ انعامات

اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور میں125ویں سالانہ کھیلوں کے حوالے سے تقریبٍ تقسیمٍ انعامات


اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں 125ویں سالانہ کھیلوں کے حوالے سے تقسیمٍ انعامات کی تقریب منعقد ہوئ۔ تقریب کی صدارت ڈین کلیہ شرقیہ و پرنسپل اورئینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے کی۔ مہمانٍ خصوصی معروف کرکٹر جناب عمران نذیر تھے۔ صدر اسپورٹس کمیٹی اور ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوۓ کھیلوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اسپورٹس کمیٹی کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر محمد فرید,, ڈاکٹر ظہیر احمد شفیق, , ڈاکٹر حافظ عبدالقدیر, ڈاکٹر عاصمہ قادری, ڈاکٹر انیلہ سلیم, ڈاکٹر ثمینہ کوثر, ڈاکٹر اشوک کمار, محترمہ شبنم ریاض اور اسپورٹس ڈائریکٹر جناب عتیق احمد کی کاوشوں کو سراہتے ہوۓ فاتح کھلاڑیوں۔کو مبارک باد پیش کی
ادارہ زبان و ادبیات کے طالب علم نوید الحسن اور شعبہ پنجابی کی طالبہ صبا اکرام سال کے بہترین ایتھلیٹ قرار پاۓ جبک شعبہ عربی کی ٹیم نے بہتریں ٹیم کی ٹرافی حاصل کی۔ ڈین کلیہ شرقیہ و پرنسپل اورئینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نےخطنہٍ صدارت میں کھیلوں کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر اسپورٹس کمیٹی کو خراجٍ تحسین پیش کرتے ہوۓ اورئینٹل کالج کی شاندار علمی روایات اور کھیلوں کے شعبے میں خدمات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے متوازن اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ناگزیرہیں