١٣ جنوری ٢٠٢٣ء کو انجمنِ اردو کے زیرِ اہتمام معروف افسانہ نگار , ناول نگار، نقاد اور مترجم محمد حمید شاہد کے اعزاز میں ایک نشست کا انعقاد ہوا ۔ نظامت کے فرائض جمال الدین خان نے سرانجام دیے ، محمد نعیم نے تلاوت کی اور جشن عباس نے نعت کا شرف حاصل کیا ۔ڈاکٹر ضیاالحسن اور ڈاکٹر محمد نعیم نے مہمان کے فن اور شخصیت پر اظہارِ خیال کیا۔ محمد حمید شاہد نے افسانہ نگاری ، ترجمہ نگاری اور اپنی خود نوشت " خوشبو کی دیوار کے پیچھے" پر اختصار کے ساتھ جامع گفتگو کی ۔ آخر پر طالبعلموں نے محمد حمید شاہد سے سوالات کیے جن کے انھوں نے تفصیل سے جواب دیے |