ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب ہونیورسٹی لایور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران, پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن, ڈاکٹر محمد نعیم اور ڈاکٹر ظہیر عباس نے ممتاز نقاد, دانش ور اور ماہرٍ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قاضی عابد کی یاد میں اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرٍ اہتمام منعقد ہونے والے قومی سیمینار میں قاضی عابد کی علمی اور تنقیدی خدمات کو شان دار الفاظ میں خراجٍ تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ ان کی بے وقت رحلت سے پیدا یونے والا خلا پر نہیں ہوسکتا اور وہ اپنے شاگردوں اور دوستوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ سیمینار کی صدارت اکادمی ادبیات پاکستان کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک نے کی جب کہ مہمانٍ اعزاز محترمہ نوشابہ قاضی تھیں۔ سیمینار میں معروف ادیبوں , نقادوں اور شاعروں کے علاوہ ڈاکٹر قاضی عابد کے احباب اور شاگردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی |