Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں کینیڈا سے تشریف لاۓ ہوۓ معروف شاعر اور ادیب جناب اشتفاق حسین کے اعزاز میں ایک نشست

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں کینیڈا سے تشریف لاۓ ہوۓ معروف شاعر اور ادیب جناب اشتفاق حسین کے اعزاز میں ایک نشست


٧ فروری ٢٠٢٣ء کو ٹورنٹو سے آئے ہوئے مہمان معروف شاعر ، محقق اور فیض شناس اشفاق حسین کی اعزاز میں ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو اورینٹل کالج میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں سعود عثمانی (شاعر، کالم نگار، سفر نامہ نگار) ، ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو کے اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بھر پور شرکت کی۔ تلاوت اور نعت کے بعد سعود عثمانی نے اپنا کلام سنایا اور مہمان کی شخصیت پر روشنی ڈالی ۔ اشفاق حسین نے اظہار خیال کیا اور اپنا کلام سنایا اور خوب داد وصول کی آخر میں ڈائریکٹر ادارہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ ادارہ ہمیشہ سے ادیبوں کا خیر مقدم کرتا آیا ہے