ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے شعبہ اردو اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز اوساکا یونیورسٹی جاپان کے زیرٍ اہتمام "پاک جاپان علمی و ادبی روابط میں اردو کا کردار" کے موضوع پر اپنے خصوصی لیکچر میں اظہارٍ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ زبانیں محبت اور رواداری کی پیامبر ہوتی ہیں۔ زبانیں۔مختلف تہذیبوں کے مابین روابط کو فروغ دے کرقربتیں بڑھاتی ہیں, اس لیے اردو اور جاپانی ادب۔کے باہمی تراجم کا فروغ اہم عصری تقاضا ہے۔اوساکا یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر سو یامانے نے کہا کہ جاپان میں اردو کی تدریس ایک صدی سے زائد عرصے پر پھیلی ہوئ ہے اور جاپانیوں نے اردو کے ایک قابلٍ قدر ذخیرے کو جاپانی زبان میں منتقل کیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہےکہ علمی تعاون کی اس روایت کو نئ نسل تک پہنچایا جاۓ |