١٦مارچ ٢٠٢٣ء کو اورینٹل کالج اور انجمن اردو ادارہ زبان و ادبیات اردو کے زیر اہتمام اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں "احمد مشتاق ادبی میلہ* " منعقد ہوا جس میں کتابوں کے اسٹالز بھی سجائے گئے ۔اس کتاب میلے میں لاہور کے چند معروف پبلشرز نے حصہ لیا جن میں سنگ میل پبلی کیشنز ،مجلس ترقی ادب، مغربی پاکستان اکیڈمی، علم و عرفان پبلشرز، الحمد پبلی کیشنز، اردو سائنس بورڈ، ادارہ تالیف و ترجمہ، نیشنل بک فاؤنڈیشن اور پنجاب یونیورسٹی پریس نے اپنے سٹال لگائے۔ جامعہ پنجاب موجودہ اور سابقہ طالبعلوں کے علاوہ دوسری جامعات سے آنے والے مہمانوں کو بھی کتاب میلے نے اپنی طرف متوجہ کیے رکھا ۔ صبح سے شام تک ان اسٹالز پر علم و ادب کے پروانوں کی گہما گہمی دیدنی تھی |