Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران: جاپان دوست استاد اور تخلیق کار

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران: جاپان دوست استاد اور تخلیق کار


پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران, ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈائریکٹر ہیں۔ وہ استاد ہونے۔کے ساتھ ساتھ شاعر, نقاد, سفرنامہ نگار اور ریڈیو/ٹی وی پروگراموں کے میزبان ہیں۔ وہ جاپان کے تین دورے کر چکے ہیں اور دائتوبنکا یونیورسٹی, ٹوکیو یونیورستی آف فارن اسٹڈیز اور اوساکا یونیورسٹی کے دوروں میں جاپان۔میں اردو کے فروغ کے لیے کوشاں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے جاپان میں اردو کے حوالے سے تحقیقی مقالات لکھنے کے علاوہ جاپان۔کا سفر نامہ, گ سے گڑیا۔ ج سے جاپانی تحریر کیا, جسے بہت زیاہ مقبولیت حاصل ہوئ۔ ڈاکٹر کامران۔کے خیال میں جاپان۔کی ترقی کا بنیادی سبب جدید علوم کی تحصیل کے ساتھ ساتھ اپنی زبان و ثقافت سے محبت ہے۔ فروری 2023 میں انہوں نے جاپان۔کے دورے کے دوران میں جاپانی معاشرت کو ایک تخلیق کار کی آنکھ سے دیکھا اور ایک خوب صورت نظم، یارٍ من جاپانی, تخلیق کی۔ یہ۔نظم جاپان کے اہم۔شہروں, اوساکا,ٹوکیو, کیوتو, کوبے اور کانازاوا کی ثقافت اور معاشرت کے رنگوں سے بنی قوسٍ قزح کو اجاگر کرتی ہے
https://tarkeen-e-watan.com/archives/14717