الفارابی اورینٹل نیشنل یونیورسٹی قازقستان کے قومی تحقیقی منصوبے سے وابستہ دو خواتین ریسرچ اسکالرز محترمہ نزرکے اور محترمہ چنار نے ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں اپنی انٹرن شپ مکمل کر لی۔ دونوں کا موضوع "برصغیر کی قومی نسلی اور لسانی شناختوں کا تجزیہ" تھا۔ اس دوران انھوں نے ادارے کے استاد ڈاکٹر محمد نعیم کی نگرانی میں مختلف افراد سے سروے مکمل کیا اور اورینٹل کالج اور پنجاب یونیورسٹی کے مرکزی کتب خانوں سے استفادہ کیا۔ انٹرن شپ کے اختتام پر ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو نے انھیں اسناد جاری کیں۔ اس موقع پر دونوں جامعات میں علمی تعاون کے لیے مفاہمت کے سمجھوتے کے مختلف نکات زیرٍ بحث آۓ۔ الفارابی اورئینٹل نیشنل یونیورسٹی کی ریسرچ اسکالرز نے خیر سگالی کے طور پر اپنی یونیورسٹی کی طرف سے ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو کو عباۓ علمی پیش کی |