Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

مسند جمیل جالبی, ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی اور یونس ایمرے ترک مرکزٍ ثقافت کے زیرٍ ایتمام بین الاقوامی سیمینار

مسند جمیل جالبی, ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی اور یونس ایمرے ترک مرکزٍ ثقافت کے زیرٍ ایتمام بین الاقوامی سیمینار


۵ مئی ٢٠٢٣ء کو اورینٹل کالج میں مسند جمیل جالبی, ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی اور یونس ایمرے ترک مرکزِ ثقافت کے زیرِ اہتمام " پاکستان اور ترکی کے ادبی و ثقافتی اشتراکات" کے عنوان سے بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر خلیل طوقار (کنٹری ڈائریکٹر، ترک مرکزِ ثقافت) نے کی ۔ ڈاکٹر محمد نعیم نے نظامت کے فرائض سنبھالے ۔ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی ، ڈاکٹر زاکائی کارتاش (استنبول یونیورسٹی ، ترکی)، ڈاکٹر خدیجہ گرگن(استنبول یونیورسٹی، ترکی) اور ڈاکٹر مظہر عباس(اسلامیہ یونیورسٹی ، بہاولپور) نے اظہار خیال کیا ۔ صدر مسند جمیل جالبی ڈاکٹر ضیاالحسن نے استقبالیہ کلمات کہے اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر محمد کامران نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس سیمینار میں اورینٹل کالج کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے علاوہ دوسری جامعات کے اساتذہ اور طلبا و طالبات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کو مسند جمیل جالبی کی طرف سے تحائف بھی پیش کیے گئے