ادارہ زبان و ادبیات اردو کے استاد ڈاکٹر محمد نعیم نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ،برطانیہ میں جاری انٹرنیشنل کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کیا۔ ان کے مقالے کا موضوع "اردو ناول میں مسیحی نمائندگی کا کلامیاتی تجزیہ" تھا۔ انھوں نے اپنی پریزنٹیشن میں دکھایا کہ کس طرح طاقت، صنف اور گروہی شناخت باہمی منسلک ہیں اور کسی گروہ کی مذہبی شناخت کا اس کی حاکمانہ حیثیت سے گہرا تعلق ہے۔ یہ کانفرنس آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیلاگ کالج میں 15-16 جون کو منعقد ہوئی جس کا موضوع پاکستان میں مسیحیت اور مسیحی برادری تھا |