Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

ادارہ زبان و ابیات اردو میں امجد اسلام امجد کی یاد میں تقریب

ادارہ زبان و ابیات اردو میں امجد اسلام امجد کی یاد میں تقریب

انجمن اردو کے زیر انتظام ادارہ زبان و ادبیات اردو, پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ”امجد اسلام امجد کی محبت میں “ کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت معروف علمی و ادبی شخصیت سید تقی عابدی نے کی۔ نظامت ڈاکٹر محمد نعیم ورک نے کی ۔پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی اور علی ذیشان امجد نے معروف علمی و ادبی شخصیت امجد اسلام امجد کی شخصیت اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔پروفیسر ڈاکٹر ضیا۶الحسن نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔آخر پر ڈاٸریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔