Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت‎‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت‎‎


ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحسن اور پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع علامہ اقبال کے افکار اکیسویں صدی اور ملت اسلامیہ کے دو عظیم شعرا علامہ اقبال اور محمد عاکف ایرصوے کے فکری اشتراکات کے حوالے سے تھا۔ کانفرنس کے افتتاحی سیشن کی صدارت جناب مدد علی سندھی، نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے کی۔
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عزت مآب میہمیت پاچاجی اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ پاکستان کے ڈائریکٹر پروفیسر حلیل طوقار نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے کلیدی مقالہ پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحسن نے علامہ اقبال اور ترکیہ کے قومی شاعر محمد عاکف ایرصوے کی فکری مماثلتوں پر روشنی ڈالی