Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی لندن ہائی کمیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی یاد میں منعقدہ تقریب میں آن لائن شرکت

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی لندن ہائی کمیشن کے زیر اہتمام علامہ اقبال کی یاد میں منعقدہ تقریب میں آن لائن شرکت


پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور نے لندن ہائی کمیشن ، برطانیہ کے زیر اہتمام، علامہ اقبال کی یاد میں منعقدہ تقریب میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کا سر چشمہ قرآن و سنت ہے، اسی لیے ان کا پیغام آفاقی ہے۔ انہوں نے لندن ہائی کمیشن اور اردو مرکز لندن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اقبال کے خودی، تحرک اور بیداری کے پیغام سے آشنا کرنا عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے ۔