Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو کے طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی‎‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو کے طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی‎‎


١٧،مئی ٢٠٢۴ء کو الرازی ہال پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر انتظام پنجاب یونیورسٹی کے انٹر ڈیپارٹمنٹل مقابلہ جات ٢٠٠٢۴ کے فاتحین میں انعامات تقسیم کیے گئے. مہمانان خصوصی میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود ، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد علی کلاسرا شامل تھے۔نظامت کے فرائض (صدر پائنیر لٹریری سوسائٹی) غلام علی نے سر انجام دیے۔استاد اردو مشتاق احمد خان کو ڈائریکٹوریٹ اف سٹوڈنٹ افیئرز کی جانب سے اعزازی شیلڈ عطا کی گئی۔
ادارہ زبان و ادبیات اردو سے تعلق رکھنے والے طلبا میں جشن عباس اردو نظم میں پہلی پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔ الیاس عباس سانول اور آصف محمود آصف بیت بازی میں پہلے نمبر پر رہے۔ اردو غزل میں عثمان علوی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ڈائریکٹریٹ اف سٹوڈنٹ افیئرز پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طرف سے (صدر پائنیرز لٹرری سوسائٹی) غلام علی کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔ مشتاق احمد خان نے تمام طلبا و طالبات کی محنتوں اور کامیابیوں کو خوب سراہا۔ اس تقریب کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پرنسپل اورینٹل کالج، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی طرف سے مشتاق احمد خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔