Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں معروف عالم اور شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی کے ساتھ نشست‎‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں معروف عالم اور شاعر ڈاکٹر خورشید رضوی کے ساتھ نشست‎‎


انجمن اردو ، ادارہ زبان و ادبیات اردو ، اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور کے زیر انتظام معروف شاعر،محقق ،مترجم ، استاذ پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔پروگرام کی نظامت (استاد اردو) ڈاکٹر محمد نعیم ورک نے کی۔جشن عباس نے خورشید رضوی صاحب کی غزل ترنم میں پیش کی جبکہ امتیاز انجم نے تحت اللفظ میں خورشید صاحب کی نظم "اورینٹل کالج کے نام" سنائی۔خورشید رضوی صاحب کے ساتھ مکالمے میں ان کی علمی و ادبی سرگرمیوں ، زندگی کے مختلف تجربات اور ان کے اپنے اساتذہ کرام سے جڑے واقعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ انھوں نے اورینٹل کالج میں بطور طالب علم گزرا ہوا اپنا زمانہ اور اس زمانے سے جڑے قیمتی لمحات کو حاضرین کے ساتھ سانجھا کیا۔تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر محمد نعیم ورک نے نگران انجمن اردو مشتاق احمد خان کا اس طرح کی پرمغز تقاریب کا اہتمام کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔خورشید رضوی صاحب نے پنجاب یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس میں موجود وولنر ہاسٹل کا دورہ کیا اور اپنے دورِطالب علمی میں جس کمرے میں قیام پذیر رہے اسے بھی دیکھا۔ اس تقریب میں ادارہ کے اساتذہ اور طالبعلموں کی بھر پور شرکت کے ساتھ ساتھ دوسرے اداروں سے بھی کثیر تعداد میں خورشید رضوی صاحب کو سننے کےلیے لوگ جمع ہوئے۔ ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے خورشید رضوی صاحب سے ملاقات کی اور اورینٹل آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ خورشید رضوی صاحب سے رابطہ کرنے پر انجمنِ اردو کی ٹیم ڈاکٹر ظہیر عباس کی شکر گزار ہے۔