Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

جمیل جالبی چئیر، ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی سیمینار‎‎

جمیل جالبی چئیر، ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام قومی سیمینار‎‎


ادارۂ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کی مسندِ جمیل جالبی کے زیر اہتمام ایک روزہ ڈاکٹر جمیل جالبی قومی سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں ممتاز ادبی مؤرخ، نقاد، محقق، مترجم اور دانش ور ڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات کو سراہا گیا۔ افتتاحی سیشن کا باقاعدہ آغاز محمد فاروق کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ عمیر علی نے نعت رسول مقبول بارگاہِ عقیدت میں پیش کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد نعیم ورک نے ادا کیے۔ا فتتاحی کلمات پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحسن(صدرنشین مسندِ ڈاکٹر جمیل جالبی، پنجاب یونیورسٹی، لاہور) نے ادا کیے۔ اس سیشن کی صدارت فرزند ِ جمیل جالبی، ڈاکٹر خاور جمیل نے کی۔ اپنے خطبہ صدارت میں انھوں نے جمیل جالبی شناسی میں مسندِ جمیل جالبی ، پنجاب یونیورسٹی لاہور کی کوششوں کو سراہا۔ کلیدی خطبہ پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید نے پیش کیا۔ ان کی گفتگو کا موضوع "ڈاکٹر جمیل جالبی بحیثیت نقاد" تھا جس میں انھوں نے جالبی صاحب ایک سچے اور پر عزم نقاد ہونے کا جائزہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران (ڈائریکٹر، ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی، لاہور) نے تمام مندوبین اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ ۱۲ بجے سیمینار کے پہلے سیشن کا آغاز ہوا۔ جس کی صدارت سید ایاز محمود (ایڈوائزروفا قی محتسب، انشورنس) نے کی۔ اس سیشن کا موضوع "ڈاکٹر جمیل جالبی کی علمی خدمات" تھا ۔ ڈاکٹر ساجد جاوید (سرگودھا) نے " تاریخ ادب اردو کا مابعد نو آبادیاتی تناظر "، ساجد صدیق نظامی(لاہور) نے "دکنی ادب کی تفہیم اور قدیم اردو لغت" ، ڈاکٹر محمد اکرام قریشی(اسلام آباد) نے جالبی صاحب کے اختصاص :تدوین متن" اور محترمہ سونیا سلیم(لاہور) نے اپنا مقالہ "جمیل جالبی بطورِ مدون" کے عنوان سے پیش کیا۔ ڈاکٹر جمیل جالبی قومی سیمینار کے دوسرے سیشن کی صدارت ڈاکٹر امجد طفیل نے کی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر ظہیر عباس نے ادا کئے۔مقررین میں ڈاکٹر عظمت رباب (لاہور )، ڈاکٹر الماس خانم(لاہور )، احمد عباس طور (سرگودھا)اور ادارہ زبان وادبیات اردو سے ڈاکٹر انیلا سلیم شامل تھے۔ ڈاکٹر عظمت رباب اور ڈاکٹر الماس خانم نے جمیل جالبی کی تدوین کے اختصاص کونمایاں کیا جبکہ ڈاکٹر انیلا سلیم نے جمیل جالبی کی تنقید پر ٹی ایس ایلیٹ کے اثرات پر روشنی ڈالی۔عباس طور نے یوسف کمبل پوش کے سفرنامے پر جمیل جالبی کے نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔آخر میں صاحب صدر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور جمیل جالبی کے اردو تنقید میں مقام و مرتبے پر سیر حاصل گفتگو کی۔ (رپورٹ: عائشہ شفیق، ایم فل اردو)