Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں 77 سالہ جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں 77 سالہ جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا


پنجاب یونیورسٹی کے ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس میں 77 سالہ جشن آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کی صدارت کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کی۔ تقریب میں اساتذہ اکرام، طلباء اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کہا کہ من حیث القوم ہم آزادی کےحقیقی مقاصد، تقاضے اور ذمداریاں فراموش کر چُکے ہیں جب کے ہمیں ملکی اور معاشی ترقی کے لئے پھر سےانہیں اپنی سر فہرست ذمہ داریوں میں شامل کرنا ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ نے کالج کی عمارت پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اور مسجد کے خطیب نے ملکی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کروائی۔