Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کی تیرھویں کانوکیشن کا انعقاد

ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کی تیرھویں کانوکیشن کا انعقاد


پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس نے اپنے تیرھویں کانوکیشن کا انعقاد پرل کانٹینٹل ہوٹل میں کیا۔کانوکیشن میں رانا سکندر حیات خان وزیر تعلیم و ہائیر ایجوکیشن، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ، ڈین ڈاکٹر مبشر منور خان، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات رؤف نواز، اساتذہ اکرام، طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا باقاعد آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں تین سو گریجوایٹس طلباء و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ تعلیم و تحقیق کو فروغ دینے کے لئے کالج کے اساتذہ اکرام میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔
کالج پرنسپل احمد منیب مہتہ نے اپنے افتتاحی خطاب میں بتایا کہ ہمارے کالج نے بین الااقوامی معیار و ڈیمانڈ کے مطابق چار نئے پروگرامز شروع کیے ہیں اس سے پہلے دس مختلف پروگرامز پڑھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے کالج نے تعلیمی تحقیق میں بہت سی راہیں کھولی ہیں اور پنجاب یونیورسٹی میں سب سے زیادہ آمدنی ہمارے کالج سے ہورہی ہے۔ پرووائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خطاب میں طلباء و طالبات کو اپنے والدین اور اساتذہ اکرام کا شکریہ ادا کرنے کا کہا کہ جن کی بدولت آج وہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کالج پرنسپل ڈاکٹر احمد منیب مہتہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں کالج نے سابقہ ادوار کی نسبت آپ کے دور میں زیادہ ترقی کی منازل طے کی ہیں۔
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے طالب علموں سے مخاطب ہو کر کہا کہ نوجوانوں کو زندگی میں ایک ہی فیصلہ کرنا ہے کہ میں وہ حق مانگوں گا جس کا میں حقدار ہوں میں سفارش سے نہیں آؤں گا۔ اپنے ملک میں رہ کرخلوص دل سے محنت کریں اللہ تعالیٰ آپ کو محنت کا صلہ عطا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عزت کا معیار علم اور تقوی ہے آپ نے اس شخص کی عزت کرنی ہے جس کے پاس علم اور تقوی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جامعہ پنجاب میں وہ تدریسی پروگرامز شروع کریں گے جو وقت کی ضرورت ہیں۔ وزیر تعلیم و ہائیر ایجوکیشن رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ہم اچھی اور معیاری تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتے۔ ہمیں ایسے ایکسپرٹ پیدا کرنے ہیں جو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ پنجاب میں آنی والی ہر طالبہ میری بہن ہے ہم اس کو پورا تحفظ اور تعلیمی ماحول فراہم کریں گے۔ ہمارا مزہب بھی بچیوں کی تعلیم پر زور دیتا ہے۔