Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ کی زبور عجم کورس تقریب تقسیم اسناد میں شرکت‎

ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ کی زبور عجم کورس تقریب تقسیم اسناد میں شرکت‎


عرصہ دراز سےچغتائی پبلک لائبریری لاہور کے زیر اہتمام مطالعہ کلام اقبال کے تفہیمی سلسلے کی نشستیں منعقد کی جاتی ہیں جس میں ڈاکٹر وحیدالزماں طارق صاحب بطور استاد خدمات پیش کرتے ہیں۔آج 26 فروری 2025 زبور عجم کے تفہیمی کورس کی تکمیل پر تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ نے بطور صدر محفل شرکت کی۔دیگر مہمانان گرامی میں محترم ولید اقبال، ڈاکٹر نجیب جمال، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ لاہور، ڈاکٹر اصغر مسعودی اور ڈاکٹر عبد الرؤف رفیقی شامل تھے۔زبور عجم پروگرام کے استاد ماہر اقبالیات ڈاکٹر وحیدالزماں طارق صاحب تھے۔
یہ تقریب دراصل زبورِ عجم پر بہترین سیمینار تھا۔ ڈائریکٹر خانہ فرہنگ نے زبور عجم کے تمہیدی اشعار پر گفتگو کی اور اقبال کے کلام کو مایوسی سے نکالنے کی قوت قرار دیا جو قرآن حکیم میں واضح طور پر ہے۔
ڈاکٹر نجیب جمال نے زبور عجم کے مختلف حصوں پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور کورس کی کامیاب تکمیل پر شرکا کو مبارکباد پیش کی ۔
ڈاکٹر عبدالروف رفیقی نے فارسی کلام کی اہمیت کے تناظر میں زبور عجم پر بات کی۔
پسر زادہ اقبال جناب ولید اقبال نے پرجوش خطاب فرمایا اور نہایت عمدگی سے کلام اقبال پر گفتگو کی اور اس حوالے سے حاضرین کو متعدد اشعار سنائے۔
ڈاکٹر بصیرہ عنبرین صاحبہ نے صدارتی کلمات ادا کیے۔ انھوں نے ڈاکٹر وحیدالزمان طارق صاحب کی علمی و ادبی اور اقبالیاتی سرگرمیوں کو سراہا۔اور انھیں زبورعجم کی تدریس کی تکمیل پر مبارکباد دی۔ انھوں نے تمام شرکا کی گفتگو کو سمیٹ کر بیان کیا۔ بعد ازاں زبورعجم پر مفصل گفتگو کی۔ اور نہایت عمدگی سے اقبال کی فارسی اور اردو شاعری کے نمایاں رجحان بیان کیے جو زبور عجم میں نکھر کر سامنے ائے۔انھوں نے غزلیات اقبال اردو و فارسی پربھی زبور عجم کے تناظر میں گفتگو کی۔اخر میں شرکائے کورس میں اسناد تقسیم کی گئیں۔