Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ایچ ای سی کی جانب سے بازیافت کی کیٹگری کی بحالی
ایچ ای سی کی جانب سے بازیافت کی کیٹگری کی بحالی


ادارہ زبان وادبیات اردو کے تحقیقی مجلے کااب کوئی شمارہ التواکا شکار نہیں
لاہور(پ۔ر)علمی وادبی حلقوں میں یہ خبر مسرت کے ساتھ سنی جارہی ہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے ادارہئ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونی ورسٹی لاہور کے تحقیقی مجلے بازیافت کو Y کیٹگری میں بحال کر دیا گیاہے۔ یہ مجلہ تقریبا دو دہائیوں سے علمی و ادبی حلقوں کی تحقیقی و تنقیدی خدمت میں مصروف ہے۔ادارۂ زبان وادبیات اردوکی موجودہ ٹیم کی شبانہ روز محنت سے بازیافت کو منظور شدہ مجلات کی تازہ ترین فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بازیافت کی وائی کیٹاگری میں بحالی سے ادارے اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کی تحقیقی اور تدریسی توقیر میں اضافہ ہوگا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی کے برعکس اب بازیافت کے شماروں کا تسلسل بھی بحال کیا جا چکا ہے اور ۰۲۰۲ء تک کے شمارے یونیورسٹی ویب سائٹ پر مہیا کردیے گئے ہیں اور اس کا کوئی شمارہ التواکاشکارنہیں۔ادارۂ زبان وادبیات اردو نے مطبوعات کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی کی ہے اورکم مدت میں ایسی مطبوعات پیش کی ہیں جنھیں قومی سطح پر سراہاجارہاہے۔علمی وادبی حلقوں کی جانب سے اس موقع پر ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹرزاہدمنیرعامراور ان کی ٹیم کو مبارک بادپیش کی گئی ہے اوربازیافت کی کیٹگری کی بحالی کو ادارے کی ترقی کے سفرمیں ان کی ایک اور کامیابی قراردیاہے۔