Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو کی طرف سے جاپان میں اردو کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف

ادارہ زبان و ادبیات اردو کی طرف سے جاپان میں اردو کے اساتذہ کی خدمات کا اعتراف


ادارہ زبان و ادبیات اردو , پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج لاہور کی طرف سے جاپان میں اردو کے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر اوساکا یونیورسٹی جاپان میں ایک تقریب منعقد ہوئ۔ ادارہ زبان و ادبیات اردو کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اظہارٍ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ جاپان میں اردو پڑھنے اور پڑھانے والے ہمارے سفیر ہیں اور پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ اوساکا یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین ,ڈاکٹر سویامانے نے اورئنٹل کالج کی علمی خدمات کو خراجٍ تحسین پیش کرتے ہوۓ اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی سے علمی روابط مزید مستحکم۔ہوں گے۔ تقریب کے اختتام۔پر ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے جاپان میں اردو کے۔فروغ کے لیے کام۔کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر سو یامانے اور پروفیسر میاموتو تاکاشی کو خصوصی میڈل پیش کیے۔ ڈاکٹر کیتادا اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر اس وقت جاپان سے باہر۔تھے, اس لیے انہیں بعد ازاں خصوصی میڈل پیش کیے جائیں گے