ادارہ زبان و ادبیات ,اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور، میں پرنسپل اوریئنٹل کالج و ڈین۔کلیہ شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی کی زیرٍ صدارت, نامور سفر نامہ نگار طاہر انوار پاشا کے چوتھے سفر نامے"ایورسٹ کی سرزمین۔سفر نامہ نیپال" کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانانِ خصوصی اور مقررین محترمہ سلمی اعوان،پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیئر،پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک،جناب جاوید اقبال کارٹونسٹ،جناب شاہد ظہیر سید،ڈاکٹر عائشہ عظیم, اور جناب ناصر محمود ملک نے شرکت فرمائی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جناب گل نو خیز اختر نے انجام دئیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا جس کی سعادت؛ عبد الحسیب(ایم اے اردو سال دوم) نے حاصل کی ۔ ایم اے اردو سال دوم کی طالبہ ماہ نور جاوید نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیا۔ ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو،ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات پیش کئے۔ اور طاہر انوار پاشا صاحب کے چوتھے سفر نامے کے بارے میں اظہارٍ خیال کیا اور مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اس کے بعد ڈاکٹر عائشہ عظیم, جناب ناصر محمود ملک, جناب شاہد ظہیر سید جناب جاوید اقبال کارٹونسٹ, پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد ورک, محترمہ سلمی اعوان اور پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیئر صاحب نے اس کتاب کا تنقیدی جائزہ پیش کیا۔ مصنف جناب طاہر انوار پاشا نے اپنے سفر نامے کےحوالے سے اظہار خیال کیا اور حاضرین و منتظمین کا شکریہ بھی ادا کیا |